پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، لکڑی کی طلب بھی بڑھ گئی
پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں شہر میں جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر میں گیس سپلائی بھی کم ہوگئی، شہری گھروں کے چولہے گرم رکھنے کے لئے ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے، جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوا تو اس کے دام بھی بڑھ گئے، 300 روپے اضافے کے ساتھ لکڑی 1200 روپے سے 1500 روپے تک جا پہنچی۔
لکڑی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق لکڑی پنجاب سے منگوائی جائی ہے، صوبے کے اندر ہنگو، ٹل اور دیگر علاقوں سے سپلائی 40 سے 45 فیصد ہے، وزیرستان سے سپلائی بند ہو چکی اس لئے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک کے کرائے فی ٹرک 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کر دیئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سخت سردی کے علاقوں کے مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ ایک تو سردی ہے جس کے سبب اب لکڑی بھی نہیں مل رہی کیونکہ اس کی مانگ بڑھ گئی ہے