موجودہ حالات میں پوری انڈسٹری شٹ ڈاؤن کرنا تباہ کن اور غیر ذمہ دارانہ ہوگا، ایپٹما

0
33

موجودہ حالات میں پوری انڈسٹری شٹ ڈاؤن کرنا تباہ کن اور غیر ذمہ دارانہ ہوگا، ایپٹما

ملک میں ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے متعلق خبروں پر ایپٹما کی وضاحت، ملک میں ٹیکسٹائل ملز کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے 30 دسمبر سے ملیں بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 30 دسمبر سے صنعتیں بند کرنے کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

ایپٹما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کو خط کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر کی حالت زار سے آگاہ کیا ہے اور زمینی حقائق، آپریشنل رکاوٹوں اور چیلنجز کی نشاندہی کی گئی۔ ٹیکسٹائل ملز کی نمائندہ تنظیم نے مزید کہا کہ ہم نے خط میں حکومت سے درخواست کی تھی کہ برآمدی شعبے پر توجہ دی جائے۔ ایپٹما نے ملک میں صنعتیں بند کرنے کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری انڈسٹری شٹ ڈاؤن کرنا تباہ کن اور غیر ذمہ دارانہ ہوگا، اسٹیک ہولڈرز مل کر ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے کردار ادا کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ ملک کو درپیش توانائی بحران کے باعث صنعتیں مشکلات کا شکار ہیں تاہم ٹیکسٹائل کی صنعت کو زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔ اپٹما کئی ماہ قبل ہی حکومت سے ملک میں انرجی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Leave a reply