وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو مسلم لیگ ق کا سینیئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اعلامیےکے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے چوہدری سالک کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
چوہدری سالک حسین اکتوبر 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔وہ 14 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 65 (چکوال-II) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم ایل-ق) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے-
22 اپریل 2022 کو انہیں شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر مقرر کیا گیا۔ 12 مئی کو انہیں سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر کے طور پر قلمدان دیا گیا اور انہیں چینی اور دیگر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور خصوصی اقدامات کا ذمہ دار بنایا گیا۔
جولائی 2022 کے دوران چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے دوران ان کی سازشی حرکتیں سامنے آئیں ۔