مزید دیکھیں

مقبول

بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ این پی سی سی کے سندھ سے ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ نومبر میں مقامی گیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار بہتر ہوئی ہے۔ رفیق شیخ نے سوال اٹھایا کہ نومبر میں اگر بجلی کی طلب کم تھی تو ملک میں لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے۔

نیپرا نے کہا کہ بجلی کے صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں ہائیڈل سے 11 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں کوئلے سے کم جبکہ گیس سےزیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ نومبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

دوران سماعت نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی ) کے حکام نے کہا کہ حیرت ہےکہ ابھی تک ہمیں گیس پوری مل رہی ہے۔ نیپرا نے سماعت کے بعد نومبر کے لئے بجلی کیلئے 18 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی، سماعت تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، فیصلےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra