لوگوں میں دو شعبوں کی شخصیات کا بہت زیادہ کریز پایا جاتا ہے ایک شوبز اور دوسرا کرکٹ . ان دونوں شعبوں کی شخصیات کہیں بھی نظر آئیں تو شائقین دیوانہ وار انہیں ملتے اور سراہتے ہیں. ان کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں لیکن یہ کم کم ہوتا ہے کہ سلیبرٹیز ہی سلیبرٹیز کے ساتھ تصاویر بنوائیں. لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے ، قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی کے ائیر پورٹ پر ہوئی دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اعظم خان نے اپنے اکائونٹ سے اسے شئیر کیا . تصویر شئیر کئے جانے کی ہی دیر تھی کہ تصویر وائرل ہوگئی. اس تصویر پر مسلسل کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے. تصویر میں دو بڑی سلیبرٹیز کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح خوش ہیں اور اس پر دلچپسپ تبصرے جاری ہیں.
گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی تصویر ہے اس تصویر کے بارے میں سب سے زیادہ تبصرے ہوئے اور مسلسل جاری ہیں . یاد رہے کہ اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی ائیر پورٹ پر ہوئی ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی ،انہوں نے سشمیتا سین کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اداکارہ بہت ہی عاجز ہیں اور ان سے ملکر کر لگتا ہی نہیں کہ ان میں سٹار ہونے کی کوئی بو ہے.
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت