کراچی کے نجی ہوٹل میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اٹھویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا،
تقریب میں گورنر سندھ کو شیلڈ پیش کی گئی اور گورنر نے طلباء سے خطاب کیا ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کے ایم ڈی سی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کم بات کروں اور دل سے کی جانی والی بات کروں، پچھتر سالوں سے لکھی ہوئی تقریریں پڑھیں جارہی ہے،میں آج طلباء سے ان کی اپنی بات کرنے آیا ہوں.والدین کی قربانیوں کا ثمر ہے آج کا کانوکیشن،ماں باپ کے محنت سے ڈاکٹر بنے،آج پاس ہونے والے ڈاکٹرز کو سیاست دانوں کا علاج کرنا چاہئے، ہم سیٹوں سے چمٹے ہوئے ہے،عوام مسائل کا شکار ہیں، معیشت کا شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،گورنر سندھ کا مزید کہناتھا کہ یہ شہر مجبور ہے،کراچی شہر کے حالت کی ذمہ دارریاست ہے، ڈاکٹروں نے ملک کو سنبھالنا ہے، ملک سے سب باہر چلے گئے تو اس پاکستان کون دیکھے گا، ہم بے حس ہوگئے ہیں،انسانیت کی کمی آگئی ہے،ہماری سمت کا تعین کرنا لازمی ہے،
علاوہ ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم حصوں میں بٹے ہوئے ہیں، سمندر کے قریب رہتے ہیں مگر ایک ایک بوند کیلئے ترستے ہیں،کراچی میں نہ بجلی ہے نا گیس، اور پانی تو ہے ہی نہیں، کراچی میں ہر چیز مافیا کے اختیار میں ہے،آپ کو حق دینے کیلئے کوئی مسیحا نہیں آئےگا، آپ کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ حق کیسے لینا ہے، لوگوں کے حالات خراب ہوگئے ہیں دو کمروں کے فلیٹ والا ایک کمرے کے فلیٹ پر آ گیا، ملک میں بیروزگاری بڑھ گئی ہے،موٹرسائیکل والے کے پاس پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں ہیں،بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان اپنا حق مانگنے کی بھی جرات نہیں رکھتے، ہم نے اپنی غلطیوں سے اپنی طاقت کو کھودیا ہے،ہم سب کراچی کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں،فاروق ستار سے تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،لوگ ووٹ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ بیزار ہوگئے ہیں،کراچی میں تعلیم اور صحت کا نظام صفر ہے،
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں