رونالڈو کا دورہ سعودی عرب؛ بے دھیانی میں سعودی عرب کی جگہ ساؤتھ افریقہ کہہ دیا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کیلئے ریاض پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں النصر فٹبال کلب کے ساتھ 200 ملین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد ورلڈ فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی لیگ میں شرکت کیلئے ریاض پہچنے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
النصر فٹبال کلب سے ہونے والے معادے کے باضابطہ اعلان کیلئے ریاض کے مرسول اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ سعودی عرب پہنچنے سے قبل رونالڈو نے ایک ویڈیوکے ذریعے مداحوں کو جلد ملاقات کا پیغام بھی دیا تھا. النصر میں شامل ہونے والے رونالڈو دنیاکے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ جیسے بڑے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
The star has spoken 🤩#AlNassr fans.. how excited are you? 🔥
See you tomorrow 🙏#HalaRonaldo 💛
pic.twitter.com/WQPDZGUd0V— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) January 2, 2023
پانچ مرتبہ چیمپئینز لیگ ونررہنے والے رونالڈو  فٹبال کے کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں،سعودی وزیر کھیل کی طرف سے نو مرتبہ سعودی لیگ چیمپئین رہنے والے النصرفٹبال کلب میں رونالڈو کی شرکت کو سعودی فٹبال کیلئے بڑا اقدام قرار دیا ہے جبکہ  مہنگے ترین فٹبال اسٹار رونالڈو کے ہمراہ نوکروں کی ایک بڑی ٹیم سمیت سیکورٹی کمپنی بھی موجود تھی جنہیں ریاض کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ٹہرایا گیا.
وصول النجم البرتغالي #كريستيانو_رونالدو إلى ملعب مرسول بارك في #الرياض
#العربية pic.twitter.com/6p2ITQrXwO— العربية (@AlArabiya) January 3, 2023
جب کرسٹیانو رونالڈو کو ریاض میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں فٹبال مختلف ہے، اس لیے میرے لیے جنوبی افریقہ آنا میرے کریئر کا اختتام نہیں ہے۔ میں اس لیے تبدیلی چاہتا ہوں اور سچ بولوں تو مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ انھوں نے کہا تھا میں نے سب کچھ جیت لیا، میں نے یورپ کے اہم ترین کلبز کے لیے کھیلا اور اب ایشیاء میں ایک نیا چیلنج ہوگا۔

جبکہ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ منگل کو سعودی عرب میں النصر کی جانب سے باقاعدہ تقریب میں میڈیا کے سامنے پیش ہونے پر انھوں نے بےدھیانی میں سعودی عرب کو جنوبی افریقہ کہہ دیا تھا.  جبکہ انھوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میڈیا کانفرنس کے بعد انھوں نے ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں اپنی النصر کی نئی جرسی میں تصویریں کھینچوائیں۔ النصر اور رونالڈو کے درمیان ہونے والی ڈیل کو اب تک کی سب سے مہنگی ڈیل کہا جا رہا ہے۔ النصر سنہ 2025 تک ہر سال رونالڈو کو تقریباً 200 ملین یورو یا 1800 کروڑ انڈین روپے ادا کرے گا۔

سعودی عرب کی رونالڈو پر کروڑوں ڈالر کی بارش 
ابھی ایک ماہ کا وقت بھی نہیں گزرا جب پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں ایک صفر کی شکست کے بعد چشم تر کے ساتھ میدان چھوڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پرتگال کو شکست دے کر مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی عرب ملک بن گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہونے کے چند ہفتوں بعد اب پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے یورپی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر سعودی عرب کی النصر میں شمولیت اختیار کی ہے.

النصر کلب نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی جرسی کے ساتھ رونالڈو کی تصویر شیئر کرکے جوش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ماہرین 37 سالہ رونالڈو کے النصر کے ساتھ ہونے والے مہنگے معاہدے کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی معاشی پالیسی سے بھی جوڑ رہے ہیں، جس کا ہدف مغربی ممالک کو پیچھے چھوڑ کر سعودی عرب کو عالمی طاقت کے طور پر ابھارنا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کو سائن کرنے کے بعد النصر نے ٹویٹ کیا ’تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف ہمارے کلب کو بڑی کامیابی کی طرف گامزن کرے گا بلکہ ہماری لیگ، ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ ’میں ایک مختلف ملک میں فٹ بال لیگ کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا ’النصر جس وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے اور سعودی عرب جس طرح مردوں اور خواتین کی فٹبال کے حوالے سے ترقی کر رہا ہے وہ متاثر کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی حالیہ کارکردگی سے دیکھ سکتے ہیں کہ یہ فٹبال میں بڑی صلاحیتوں کا حامل ملک ہے۔‘
النصر کلب کی تاریخ
ایک عالمی ادارے کے مطابق رونالڈو جس النصر کلب سے منسلک ہوئے ہیں وہ سنہ 1955 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کلب ملک کی سعودی پروفیشنل لیگ (ایس پی ایل) میں کھیلتا ہے، جس میں کل 18 ٹیمیں ہیں۔ لیگ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے ماجد عبداللہ نے بھی النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہر میچ میں ایک کی اوسط سے مجموعی طور پر 189 گول کیے ہیں۔ النصر ایس پی ایل کی دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جو اب تک نو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ آخری بار النصر نے یہ ٹائٹل سنہ 2018-2019 میں جیتا تھا۔ سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں النصر سے آگے صرف الہلال کلب ہے۔
النصر کے موجودہ کوچ روڈی گارشیا ہیں۔ اس کلب میں کیمرون کے سابق ورلڈ کپ ہیرو ونسنٹ ابوبکر اور برازیل کے سابق مڈفیلڈر لوئیز گسٹاوو بھی شامل ہیں۔ گول ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق سعودی شہزادے عبدالرحمان بن سعود آل سعود نے سنہ 1960 میں کلب کی کمان سنبھالی تھی۔ انھوں نے النصر کو ملک کے بہترین کلبوں میں سے ایک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سنہ 2004 میں ان کی موت کے بعد بھی کلب کو سعودی شاہی خاندان سے مالی امداد ملتی رہی ہے اور کلب بڑے کھلاڑیوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ گذشتہ سال ہی ایک اور سعودی ٹیم الہلال نے بھی رونالڈو کو پیشکش کی تھی۔ لیکن اس وقت رونالڈو نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا تھا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں خوش ہیں۔ تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ بات چیت اس وقت بگڑ گئی جب رونالڈو نے گذشتہ سال نومبر میں ایک انٹرویو کے دوران کلب کے منیجر ایرک ٹین سے خوش نہ ہونے کا اظہار کیا۔








