وکیل کی فیروز خان کو اپنے بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

feroz khan

وکیل کی فیروز خان کو اپنے بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

اداکار فیروز خان اوران کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات کے کیس میں بچوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیے گئے، علیزے پر تشدد سے متعلق کاغذات کی تصدیق پرسماعت 4 فروری کو ہوگی۔ فیروز خان فیملی کورٹ شرقی میں پیش ہوئے جہاں گزشتہ سماعت میں بچوں کو والد سے نہ ملوانے پرعدالت کی جانب سے طلب کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

آج سماعت کے دوران علیزے کے وکیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ فیروز خان چاہیں تو بچوں سے عدالت کے بجائے اپنے گھر میں مل سکتے ہیں۔ علیزے کے وکیل بیرسٹرقائم شاہ نے کہا کہ فیروز خان بیٹے سلطان کو عدالت میں ملاقات والے روزصبح گھر سے لے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے فیروز خان کو پہلے بھی پیشکش کی تھی۔ علیزے کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ لگتا ہے فیروز خان اپنے بچوں سے ملنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فیروزخان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ اخراجات دینے کا حکم بھی دے رکھا ہے جو ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔ فیروز اورعلیزے کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اداکار نے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

Comments are closed.