اداکار سمیع خان نے آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے ان لوگوں کو جو خود نمائی کرتے ہٰیں شادی بیاہ کی تقریبات پر لاکھوں روپیہ لگاتے اور اڑاتے ہیں. سمیع خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک شادی کی وڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی ملک ہے جہاں ایک غریب آٹے کی بوری میں لگ کر اپنی جان دے بیٹھتا ہے ، سمیع خان نے جس وڈیو پر تنقید کی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں پیسوں کی بارش کی جا رہی ہے ، پیسے ہوا میں اچھالے جا رہے ہیں. سمیع خان نے ایسا کرنے والوں کو بےحس کہہ دیا اور کہا کہ خیال کریں ان کا جو صرف ایک آٹے کی بوری کے لئے جان دے رہے ہیں .
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کئی لوگ آٹے کی بوری کے حصول کے لئے لائن میںلگے ہوئے تھے ، کہ دھکم پیل میں پانچ چھ لوگوںکی جان چلی گئی . اسی چیز پر گزشتہ روز ہی مشی خان نے ایک وڈیو بنا کر ان لوگوں کو شرم دلائی جو فضول خرچی پر یقین رکھتے ہیں اور کہا کہ شرم کریں کہ اس ملک میں لوگ آٹے کی بوری کے پیچھے جان گنوا رہے ہیں اور کئی لوگ فوڈفیسٹٰولز کا انعقاد کررہے ہیں.








