نورا فتحی بالی وڈ میں اپنے منفرد انداز خوبصورتی اور ڈانس کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت رکھتی ہیں، نوراایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں. نورا کہتی ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی ڈانس کرنے کا شوق تھا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہی ڈانس میری وجہ شہرت بن جائے گا کپل شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں بہت زیادہ خوش ہوں . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ میں بہت زیادہ پانی پیتی ہوں ، بہت سارا پاستا کھاتی ہوں اور میش آلو کھاتی ہوں. اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوںکہ بہت سارے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں لیکن میرا بچپن میں ایک کرش رہا اور وہ ہے ہرتیک روشن مجھے ہرتیک روشن اتنے
پسند ہیں کہ الفاظ میں بیان ہی نہیںکرتی. وہ نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ نہایت ہی ہینڈسم ہیں. اس انٹرویو میں ان کے ساتھ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل بھی موجود تھے انہوں نے بھی کہا کہ میں نے اپنے والد کو جس آرٹسٹ کے ساتھ سب سے پہلے ملنے کے لئے کہا تھا وہ ہرتیک سر تھے میں ان سے آج بھی بہت متاثرہوں ان کی اداکاری ان کا ڈانس ان کی خوبصورتی کی مثال نہیں ہے.