پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

0
46

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

 پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے منظوری درکار تھی، آج عمران خان نے اس فیصلے کی منظوری دے دی۔

پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی پر حکومت سے نکلنے کا دباؤ ہے، اور ارکان کی جانب سے وزیراعظم کو استعفے پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے لائحہ عمل طےکیا جائے گا، جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبات منوانے کے لئے کئی آپشنز زیرغور ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی پر حکومت سے نکلنے کا شدید دباؤ ہے، اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کا وزیراعظم کو استعفے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم نے اجلاس میں قانونی ٹیم کو بھی مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے، قانونی ٹیم سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔

Leave a reply