اداکار محب مرزا اور صنم سعید گزشتہ دنوں اپنی شادی کو لیکر کافی سرخیوں میں‌رہے ہیں. ایک حلقے کا کہنا ہےکہ محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ شادی کر لی ہے. تاہم دونوں نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی . لیکن محب مرزا نے اتنا ضرور کلئیر کر دیا ہے کہ انہوں نے شادی کر لی ہے. محب مرزا نے کہا ہے کہ میں اب اکیلا نہیں‌ہوں میں نے شادی کر لی ہے ، میرے والد گزشتہ برس بہت زیادہ بیمار تھے انہوں نے مجھے کہا کہ شادی کر لو میں تمہیں‌تمہاری زندگی میں‌سیٹل ہوا دیکھنا چاہتا ہوں تو میں نے شادی کر لی. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں‌بچوں کی لڑکوں کی خصوصی طور پر کونسلنگ نہیں‌ کی جاتی کہ زندگی گزارنی کیسے ہے ، یا دو لوگوں‌ کو کس طرح‌سے زندگی گزارنی چاہیے. محب

نے کہا کہ ایک صاحب ہماری شادی میں آئے اور انہوں نے مجھ سے ایک گھٹیا بات کہی اور وہ بات یہ تھی کہ محب تمہیں عمر قید مبارک ہو . بھئی شرم آنی چاہیے ایسی بات کرتے ہوئے. شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے کیوں عمر قید ہے بھئی. واضح رہے کہ محب مرزا نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کس کے ساتھ کی ہے.

Shares: