نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیںکسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی. الیکشن کمشنر سندھ
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز اور 1230 حلقے ہیں۔ اس طرح ہر ریٹرننگ آفیسر کے پاس تقریباً 25 یوسیز تھیں، شہر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4 ہزار 990 تھی، ، کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر سے ختم ہوئی۔ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، ہر یوسی کا الگ فارم 11 اور 12 بنتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نتائج آروز کے پاس ہیں، غیر سرکاری نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیں ، شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔ دوسری جانب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان یوسی چیئرمین کا الیکشن ہار گئے ، اس طرح ان کی میئر بننے کی خواہش حتمی نتائج آنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پارٹی کی جانب سے شہر کے میئر کے امیدوار کی حیثیت سے دیکھا جارہا تھا۔