مزید دیکھیں

مقبول

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پشین: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے توبہ کاکڑی...

لاہور،پولیس مقابلے کے بعد "بھائی ڈاکو” گرفتار

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پولیس نے ایک...

ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

اوکاڑہ: ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ 4567 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر...

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کو پیشی کیلئے آخری موقع

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیشی کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے، آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔

ممبر سندھ نثار درانی کی زیر صدارت 4رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان ، پی ٹی آئی رہنما اسدعمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ ممبرسندھ نثاردرانی نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اورفواد چوہدری ذاتی طور پرپیش نہیں ہوئے، ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا آرڈرمعطل نہیں کیا۔ ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نےعمران خان سمیت دیگرکوپیش ہونے سے نہیں روکا، خود پیش نہیں ہوتے تو وکلاء کے وکالت نامے واپس کردیں گے، کرمنل کیس میں فریقین کا خود پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نےعمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت پرعدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنا دیں گے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra