ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج

سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے اپیل زائد المعیاد قرار دے کر خارج کردی۔

ریلوے ملازم غیاث کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا آپ کے مؤکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائرکی جس کے مطابق 1983 میں ان کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا مؤکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا، مؤکل کی ٹریبونل میں اپیل زائد المعیاد تھی، سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیاد ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہورمیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر ریلوے ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی تھی۔  رپورٹ کے مطابق ملازمین نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا تھا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہی. کم تنخواہ والوں کی گزربسر اسی تنخواہ سے ہوتی ہے۔   مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔  مظاہرین نے احتجاج کے دوران کتبے اٹھا رکھے تھے۔ 

Shares: