قاسم علی شاہ کی عمران خان پر تنقید، پی ٹی آئی ٹرولز آگ بگولا ہوگئے.
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے کے جرم میں موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین نے قاسم علی شاہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا اور انہیں انتہائی گری ہوئی مغلظات تک کہیں. جبکہ قاسم علی شاہ نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی اور مختلف سوالات کیے تھے علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے.
https://twitter.com/AnasGondal19/status/1613884597946798080
جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد قاسم علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔ اور اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں عمران خان اور شہباز شریف سے متعلق اپنی رائے بھی دی تھی۔ جس میں انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "وزیر اعظم شہباز شریف میں بہت زیادہ لچک دیکھی ہے جبکہ عمران خان چاہتے ہیں جو فیصلے قیامت کے روز ہونے ہیں وہ دنیا میں ہی ہو جائیں۔”
https://twitter.com/Haqeeqat_TV/status/1614950737972183041
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
https://twitter.com/UdarOfficial/status/1615422754563493909
پی ٹی آئی کے رہنماء عمر ڈار نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "قاسم علی شاہ نامی شعبدہ باز ذلالت سے بچنے کے لیے خاموشی سے چھپ چھپا کر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس آیا۔ مجھے معلوم ہوتا یہ رنگ باز آ رہا ہے تو سیالکوٹ کے عظیم لوگوں کے ساتھ انڈے ٹماٹروں سے اس منافق کا خود استقبال کرتا اور اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر کے واپس بھیجتے.”
https://twitter.com/NaikRooh/status/1615276785079390208
یاد رہے کہ ایک ویڈیو میں قاسم علی شاہ نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے کہا تھا کہ؛ "یہ پہلے یہ ثابت کریں کہ ان کی جماعت کے اندر انصاف ہے کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ کس بنیاد پر لگایا تھا؟ لہذا جس جماعت کے اپنے اندر انصاف نہیں وہ کیا انصاف لائیں گے؟ جبکہ ایک صارف نے ویڈٰیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "دنیا کا واحد موٹیویشنل سپیکر ہے جو لیڈرشپ کے موضوع پر یوتھ کو کہہ رہا ہے کہ خواب دیکھنا چھوڑ دو. اگر آپ میسجنگ پہ غور کریں تو یہ شخص اگلی پوری نسل کو لیبارٹری کے حوالے کرنا چاہ رہا ہے. واضح رہے کہ قاسم علی شاہ نے صرف عمران خان پر تنقید نہیں کی بلکہ اس سے قبل وہ مسلم لیگ ن پر بھی کی بار تنقید کرچکے ہیں.