کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کارسرکار کے مقدمہ میں بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،سماعت سول جج عمران اکرم نے کی، کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنارہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں۔ ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے پاناما کے اندرون خانہ بلیک میلر ججز ہیں۔جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کیا۔موجودہ ملکی صورتحال کا زمہ دار فیض حمید اورثاقب نثار ٹولہ ہے

انشاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کا استقبال نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔ مریم نواز اور نواز شریف کا استقبال فیض حمید اور ثاقب نثاری ٹولے کو بہا کر لے جائے گا۔ جنہوں نے ہماری حکومت کو ڈی ریل کیا ان پر آرٹیکل سکس لگے گا۔مریم صفدر واپس آنے والی ہیں ،نواز شریف آمد پر شاندار استقبال ہوگا مریم نواز پاکستان آکر پاکستان خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔ 29 جنوری کو مریم نواز شام 4 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

Shares: