ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

0
38

ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے محدود اسٹاک سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، ایل سیز فوری نہ کھولی گئیں، تو مسقتبل میں تیل کی قلت کا خدشہ ہے۔ پی ایس او نے وزارت توانائی کا بتایا کہ ہمارے پاس بھی تیل کا ذخیرہ کم ہونے لگا ہے جبکہ کارگوز لائن اپ ہیں لیکن ایل سیز نہیں کھل رہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی، تو مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
ذرائع کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بتایا کہ اسے اپنا کارگو منسوخ کرنا پڑا، جو 13 جنوری کو لوڈ ہونا تھا ایک اور کارگو آج 23 جنوری کو لوڈ ہونا ہے جس کے لیے بھی بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔ اسی حوالے سے 19 جنوری کو گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری ایل سیز کھولنے کے لیے خط لکھا تھا۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایندھن کے شدید بحران سے بچنے کے لیے ایل سی کے معاملے میں مداخلت کرے۔

Leave a reply