بھارتی فورسز کا معصوم کشمیری بچے پر تشدد،بھارتی صحافی نے پول کھول دیا

سری نگر:ایک طرف بھارتی مظالم کے خلاف دنیا احتجاج کررہی ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج ننھے کشمیری بچوں پر مظالم کرنے سے باز نہیں آرہی ، انہیں بھارتی فوج کے مظالم کی بھارتی صحافی نے قلعی کھول دی ۔

بھارتی صحافی رعنا ایوب نے ٹویٹ مین کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ابھی لوٹی ہیں، مقبوضہ وادی میں جو دیکھا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سالہ بچے کو حراست میں لے کر پیٹا جارہا تھا، خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

بھارتی صحافی رعنا ایوب نے کہا کہ لڑکوں کو الیکٹرک شاکس دئیے جارہے ہیں، پوچھتی ہیں کیا یہ سب معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اندر بھارتی میڈیا کے لیے جو غصہ اور نفرت ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

Comments are closed.