لاہور ہائی کورٹ ،ممبران پارلیمنٹ کیخلاف آئین کے آرٹیکل 62.63 کی اہلیت کی جانچ پڑتال کیلئے اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل بارے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی،عدالت میں الیکشن کمیشن نے جواب داخل کرا دیا. الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہےدرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے ایسے معاملات صرف پارلیمنٹ میں لائے جاسکتے ہیں،

جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 9 اے کے تحت شہریوں کو بنیادی حقوق نہیں دیے جاتے. سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 62.63 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاالیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے. اس وقت وفاقی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی تعداد 326 ہے. اسمبلیوں میں متعدد ممبران مقدمات میں ملوث اور کتنے آرٹیکل62.63 پر پورا نہیں اترتے، الیکشن کمیشن اس بارے آگاہی نہیں دے رہا. عدالت 62.63کی اہلیت نہ رکھنے اور کیسوں میں ملوث ممبران پارلیمنٹ، اسمبلیوں، ممبران سینٹ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کا حکم دے،عدالت ایسے ممبران کی سکروٹنی کے لیے نیب ایف آئی اے اور سیکورٹی فورسز پرشتمل اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے،

پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

Shares: