شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات شروع

0
38
zardari , moulana

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بڑی اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں شروع ہو گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کی اہم بیٹھک جاری ہے۔

ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں، چیف جسٹس

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

ادھرپنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ آج رات گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس،بہرا مند تنگی اور سیف اللہ ابڑو میں تلخ کلامی

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

Leave a reply