باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو دورانِ اسنیپ چیکنگ گرفتار کرلیا۔تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مین روڈ جرمن اسکول کے قریب چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے زیر استعمال اسلحے کے زور پر چھینی گئی 125 موٹرسائیکل نمبری HED-5171 برآمد کر لی گئی، برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عزیز آباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1011/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 درج ہے۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عثمان ولد رحمٰن اور یٰسین ولد فقیر محمد شامل ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے فورٹ پولیس کی کاروائی میں 2 ملزمان شراب کی بوتلوں سمیت گرفتارکر لئے گئے ،ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈی ایس پی غلام شبیر کی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عزیز اللہ سینھڑو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے ٹائر مارکیٹ کے قریب سے 2 ملزمان کو روک کر چیک کیا گیا دوران تلاشی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل شیخ اور علی ملک کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے فورٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

Shares: