نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

0
53

نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ توقع ہے نگراں کابینہ غیرسیاسی اورغیر جانبدارہوگی نگراں کابینہ میں سیاسی جماعت کے ورکرکو شامل نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کوشامل کرنا افسوسناک ہےغیرجانبداری کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام نہیں دیا، نگراں وزیراعلیٰ کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ اپوزیشن لیڈرنے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر تشکیل دی، نگراں وزیراعلی نےکس کےکہنےپرگورنرہاؤس میں مشاورت کی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنامفاد میں نہیں، کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سےمشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر گورنرحاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق حتمی کابینہ کا اعلان اور حلف برداری آج متوقع ہے جبکہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ نگراں کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں 12 وزراء اور 3 ایڈوائزر کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ میں حاجی غفران،حامد شاہ، ایڈوکیٹ ساول نزیر، فضل الہی کے نام زیر گردش ہیں، اس کے علاوہ عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی،محمد علی شاہ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،ریاض انور کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔ نگراں کابینہ میں رحمت اسلام خٹک، شاکر اللہ اور حمایت اللہ خان کے نام بھی متوقع ہیں جبکہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما انجم الدین کے بیے شاکر اللہ کوبھی شامل کرنے کا امکان ہے۔

Leave a reply