اسلام آباد:ایگل سکواڈ کاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران1875مشکوک افراد،موٹر سا ئیکل سواروں او رگاڑیو ں کو چیک کیا، جن میں سے کل09مشکوک افرادکوتھانہ منتقل کیا گیا،جبکہ283موٹر سائیکل اور11گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میںویریفکیشن کیلئے منتقل کیا گیا۔

معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر سیف سٹی ایگل سکواڈ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل1875مشکوک افراد، موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں175مشکوک افراد،800موٹرسائیکل او ر900گاڑیاں شامل ہیں،جبکہ09 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیاجبکہ اصل دستاویزات نہ ہونے پر283موٹرسائیکل اور11گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں ویریفکیشن کیلئے منتقل کیا گیا،

27 جنوری:جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں سرعام دو پاکستانی شہریوں کو قتل…

اسلام آباد کے مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی670 گاڑیو ں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی،تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے، افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Shares: