یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو برسلز میں طلب کر لیا گیا ہے۔
کشمیر کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اسد قیصر سے ملاقات
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کمیٹی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ یورپین ایکسٹرنل ایکشن کمیٹی کی کشمیر پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کمیٹی کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر پر خصوصی رپورٹ تیار کی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 روزسے کرفیو نافذ ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے ہیں۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاونی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

Shares: