قصور: پتنگ بازی ، دن بھر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر قبضہ،چادر چاردیواری کاتقدس پامال،پولیس غائب

قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) پتنگ بازی ، دن بھر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر قبضہ،چادر چاردیواری کاتقدس پامال،قصور شہر اور گردونواح میں گڈی ڈور کا کھلے عام دھندہ عروج پر دن بھرسکول و کالج و دیگر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر ہلہ گلہ جان لیوا کیمیکل لگی ڈور کا بے دریغ استعمال متعدد بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے بعد بھی قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کا ن پر جوں تک نہ رینگی،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔قصور شہر اور بالخصوص پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں گڈی ڈورکا دھندہ عروج پر سکول و کالج اور و دیگر آوارہ لڑکوں کا چھتوں پر ہلہ گلہ دن بھر بوکاٹا کیمیکل اور دھاتی ڈور کا بے دریغ استعمال پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ کھل عام جاری گھروں میں رہنے والی خواتین پتنگ بازی سے اپنے ہی گھر وں میں محصور ہوکر رہ گئیں کیونکہ منچلے چھتوں پر سارا دن مٹر گشت کرتے ہیں جس کی وجہ چادر دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے جبکہ جاں لیوا دھاتی ڈور کے استعمال سے بجلی کی تاروں میں بار بار ٹریپنگ اور ٹرانسفارمر زکے جل جانے سے گورنمنٹ اور شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ بجلی کے جھٹکوں سے گھر وں میں رکھی لاکھوں روپے کی مشینری فریج،ایل ای ڈی،واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان کا بھی نقصان ہورہا ہے پتنگ بازی ویسے تو پورا ہفتہ ہوتی ہے مگر اتوار اور جمعہ کے دن پتنگ بازی زوروشور کے ساتھ ہوتی ہے پتنگ بازی کرنے والے علاقوں میں نمایاں علاقے کوٹ حلیم خان،کوٹ علی گڑھ،شہبازخاں روڈ،چوک شہیداں،بستی شاہدرہ، قادرآباد،پاکیزہ کالونی، دولیوالہ، نظام پورہ روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی پتنگ بازی کھل عام کی جارہی ہے۔گڈی ڈور بنانے والوں کی چاندی ہو رکھی ہے جان لیواکیمکل ڈور جس کے گردن پر پھرنے اب تک کئی اموات واقع ہوچکی ہیں قصور انتظامیہ وپولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کی سیل میں اضافہ ہورہا ہے گڈی ڈور کے خلاف متعدد بار میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے باوجود کہیں بھی کسی بھی جگہ پر پتنگ بازی پر پکڑ دھکٹر نظر نہیں آرہی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہی گڈڈور بنانے والوں کا دھندہ عروج پر ہے۔شہر کی سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں کا گڈی ڈور بنانے والوں اور چھتوں پر ہلہ گلہ کرنے والے منچلوں کے خلاف ڈی پی او قصور سے کاروائی کا مطالبہ ان کا کہنا ہے کہ گڈی ڈور پر پابندی کے قانون کا مذاق بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے. جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق گڈی ڈور کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے۔

Leave a reply