جمائمہ گولڈسمتھ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کی بنائی ہوئی فلم وٹس لو گاٹ ٹو ڈو اٹ ھال ہی میں آسٹریلیا سیمت دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی ہے فلم اچھا بزنس لے رہی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے. اس فلم میں جیسا کہ دیگر سٹارز کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی ہیں. ان کی اداکاری کو پاکستان میں تو سراہا جاتا ہی ہے لیکن اب باہر کے ممالک میں بھی ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جانے لگا ہے. بہت سارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ آخر سجل علی کو یہ فلم ملی کیسے کس نے ان کو یہ فلم دلوائی. تو یہ چیز سامنے آ گئی ہے کہ سجل کو جمائمہ کی یہ فلم کس طرحسے ملی. تفصیلات
کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ نے جب فلم وٹس لو گاٹٹو ڈو بنانے کا ارادہ کیا تو ان کو ایک پاکستانی اداکارہ چاہیے تھی لہذا انہوںنے پاکستان میں اپنے دیرینہ دوست یوسف صلاح الدین کو کال کی اور ان سے کہانی ڈسکس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب اس کردار کے لئے پاکستانی اداکارہ چاہیے آپ بتائیے کہ یہاں کونسی ایسی اداکارہ ہے جو یہ کردار کر سکے تو انہوں نے سجل علی کا نام دیا،یوں سجل کا آڈیشن لیا گیا اور انہوں نے بہترین آڈیشن دیا اس کے بعد ان کی سلیکشن ہو گئی.یوں وٹس لو گاٹٹو ڈو ود اٹ انکے ہاتھ لی.








