سکھر: گرین لائن ایکسپریس نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
باغی ٹی وی: اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے اپنے پہلے ہی دن نیا ریکارڈ بنا دیا 19 کوچز پر مشتمل مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس مقررہ وقت سے 10 منٹ پہلے روہڑی اسٹیشن پہنچ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین کے افتتاح کے بعد پہلے ہی روز بکنگ بھی 70 فیصد رہی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پربرف برفباری کا امکان
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چائنیز کوچز پر مشتمل گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے انتہائی محنت سے گرین لائن کا احیاء کیا ہے-
اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گرین لائن میں بہترین سفری سہولیات دی جائیں گی احسن اقبال نے کہا تھا کہ گرین لائن سروس کسی بھی جہاز کی بزنس کلاس سے کم نہیں ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گرین لائن کے دوبارہ آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی تھی-
گرین لائن ٹرین گرین لائن کراچی سے رات دس بجے چلا کرے گی، اگلی دوپہر سوا دو بجے لاہور سٹاپ کرے گی اور رات سوا آٹھ مارگلہ پہنچے گی مارگلہ سے کراچی جاتے وقت سفر کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا، رات آٹھ بجے ٹرین لاہور رکے گی جبکہ اگلے روز دوپہر دو بج کر بیس منٹ پر کراچی پہنچے گی۔








