آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا

اجلاس میں ضلعی سطح پر آپریشنل،انویسٹی گیشن اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارکردگی پر بریفنگ لی گئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز اور اسٹریٹ کرائمز ہمارا پرائم ٹارگٹ ہے۔ کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مذید سخت بنائے۔ پولیس افسران کی کارکردگی کے حوالے احتسابی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ تھانوں کے افسران کرائمز کے خلاف کارکردگی پر توجہ دیں۔ جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں ہے گرفتار کریمنلز سے برآمد ہونیوالے اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لونگا

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ حالیہ پولیسنگ اقدامات ثمر آور ثابت ہورہے ہیں پولیسنگ اقدامات ناصرف مانیٹرنگ کررہا ہوں بلکہ بذات خود مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرتا ہوں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت محنت کے لیئے پولیس افسران کو واضح ہدایات دی جاچکی ہیں کراچی سے کریمنلز گینگز کے خاتمے کے لیئے ورکنگ جاری ہے عادی اور نئے اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاریاں یقینی بنائی جارہی ہیں۔

Shares: