ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کاپشاوردھماکہ پر اظہارافسوس اورشہداء کیلئے دعائے مغفرت۔
تفصیلات کے مطابق قائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے پشاورمیں ہونے والے دھماکے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد جیسی مقدس جگہ اورعبادت کے دوران نمازیوں پر حملہ سفاکیت کی انتہاہے ۔حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے اللہ سے دعاگو ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کریم شہید ہونے والوں کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کامقابلہ کرے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ایسے بزدلانہ حملے کی پرزورمذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسزکوحفاظتی اقدامات کرنے چاہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی سلامتی سب سے عزیز ہے اورکسی کو اس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ۔ عوام منظم رہے اورکسی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔قائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم دشمنوں سے ملک کومحفوظ رکھے۔انہوںنے پشاوردھماکے میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کیلئے دعاکی ہے۔

Shares: