ڈی آئی خان : علی امین خان گنڈہ پور کی پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے پشاورمسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی قوتیں اندورنی وبیرونی سازشوں میں مصروف ہیں اورملک کونقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام اتحاداوراتفاق کامظاہرہ کریں اورملک دشمن عناصر کے ارادے خاک میں ملائیں ۔انہوں نے کہاکہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کاہے اورقائدعمران خان کی قیادت میں ملک کودہشت گردی سے پاک کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے پشاورمسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی قوتیں اندورنی وبیرونی سازشوں میں مصروف ہیں اورملک کونقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دورمیں دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی بنائی گئی تھی جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی تھی۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔انہوں نے شہید اورزخمی ہونے والوںکے لواحقین سے ظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعاکی ہے۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ عوام اتحاداوراتفاق کامظاہرہ کرکے ملک دشمن عناصر کے ارادے خاک میں ملائیں ۔انہوں نے کہاکہ آنے والادورپاکستان تحریک انصاف کاہے اورقائد عمران خان کی قیادت میںملک کودہشت گردی سے پاک کریں گے ۔

Leave a reply