عدالت پیشی، شیخ رشید بھی رو پڑے، پولیس اہلکار نے دیا دلاسا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہتھکڑی اور جیل کو سسرال کہنے والے شیخ رشید عدالت پیشی کے موقع پر رو پڑے
شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شیخ رشید کو پولیس عدالت لے کر پہنچی تو انہوں نے میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کی، اس دوران دھکم پیل ہوئی اور شیخ رشید گرنے لگے جس پر پولیس اہلکار نے شیخ رشید کو گلے لگا لیا، شیخ رشید اس دوران پولیس اہلکار کے گلے لگ کر روتے رہے جس کی تصویراور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ،
شیخ رشید ایک دن کی جیل یاترا کے بعد رو پڑے
یہی وہ شخص تھا جو کہتا تھا کہ جیل میرا سسرال اور ہتھکڑی میرا زیور ہے ؟ pic.twitter.com/L5Mxp27aKi
— Naqvian (@Naqvian12) February 4, 2023
شیخ رشید کی عدالت پیشی کے موقع پرپولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کراچی لے جاتے ہوئے مجھے قتل کیا گیا تو پانچ لوگ ذمہ دار ہوں گے آصف زرداری، شہباز شریف، بلاول بھٹو، رانا ثناء اللہ اور محسن نقوی میرے قتل کے ذمہ دار ہوں گے،
دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں،گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے،
شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل
ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا
شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا
آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے