محمد خان بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

0
50
Muhammad Ali Bhatti

محمد خان بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جبکہ گریڈ 22 کے محمد خان بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایف آئی اے نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے. اور ذرائع کے مطابق یہ اس لیئے کیا جارہا ہے کیونکہ ان کے ملک سے باہر فرار ہونے کا خطرہ ہے.


جبکہ مراسلہ میں اینٹی کرپشن کی تفتیش سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کا ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے اور ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے. جبکہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کیخلاف 46 کروڑ روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کررکھا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سابق سیکریٹری اور سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری اور معمتد خاص محمد خان بھٹی سمیت آٹھ افراد کے خلاف ایف آئی اے لاہور نے کڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے مشیر عامر سعید ران کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا کیوںکہ الزام ہے کہ عامر ران نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی ساتھ ملکر کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے.

Leave a reply