پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

0
43
pti

پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بے نظمی پیدا ہوگئی جبکہ کارکنان اور رہنماء ایک دوسرے کو دھکے دیتے نظر آئے اور ایک دوسرے سے زبانی طور پر تلخ کلامی بھی ہوئی علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنوں نے پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی نے پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کیا جبکہ کارکنوں کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جسکے بعد احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما فیض اللہ کموکی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے.

فیصل آباد میں پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ بنائے جانے کے معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران ناراض کارکنوں نے احتجاج شروع کرد یا۔ جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تاہم وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر بھاگ گیا جسکے بعد کارکنوں نے کہا کہ یہاں پر کارکنان کو نظرانداز کیا جارہا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

جبکہ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں جنہیں کارکن کبھی قبول نہیں کریں گے بلکہ اس طرح کے فیصلوں کے نتیجے میں کارکن اپنی پارٹی کے خلاف آزادنہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے جس سے پارٹی ووٹ تقسیم ہوگا اور پارٹی کے منتخب امیداوار کو نقصان ہو گا ۔

Leave a reply