مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس بند

0
39

بھارت نے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو ایک بار پھر معطل کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس 4 اگست سے بند تھی اور اسے گزشتہ روز ہی جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا۔ جب کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی اصل صورت حال سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو بتانی شروع کی تو یہ چیز بھارتی حکام پر ناگوار گزری۔ آج سے پھر بھارت نے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔ بھارتی حکام نے انٹرنیٹ روکنے کی انوکھی وجہ بیان کی کہ یہ فیصلہ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے اور امن برقرار رکھنے کے لئے کیاگیاہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ہفتوں سے مسلسل کرفیونافذ ہے۔جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک دن قبل وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

Leave a reply