میرپور میں ڈاکوؤں اور چوروں کے 5گروہ گرفتار،موبائل فون اور پرس چوری کرنے والی 4 خواتین بھی گرفتار
72 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال،1 کلاشنکوف، 7رائفلیں،7پستول برآمد،137 افغانی سمیت 687 غیر رجسٹرڈ افراد گرفتار
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورنے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میرپور پولیس نے گزشتہ دنوں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران تھانہ پولیس تھوتھال اور منگلا نے ڈاکوؤں کے 2 بین الصوبائی گروہ جن میں 7ڈاکوشامل ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلاعی زیورات، رقم نقدی اوراسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ان ڈاکوؤں میں غلام فرید عرف مریدو، ناصر، سلطان ساکنان گوجرانوالہ، قاسم جٹ ساکن سرائے عالمگیر نے مورخہ23-01-19 کو سنگوٹ میں سیف علی گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات کر کے نقدی و طلاعی زیورات مالیتی05لاکھ روپے لوٹے تھے۔ اس گروہ کا سرغنہ غلام فرید عرف مریدو گوجرانوالہ میں قتل کا اشتہاری بھی ہے جو شوکت اسکیم میرپورمیں محمد الیاس ولد محمد مالک ساکن سیکٹر ایف ون میرپور کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ ان ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال اور02 پستول 30 بور برآمد کر لیے ہیں جبکہ دوسرے گروہ جن میں ۱۔ جاوید اقبال ولد محمد اقبال قوم جاٹ ساکنہ سانولہ گڑھا، کھاڑک میرپور (سرغنہ) ۲۔ سلمان ولد سید محمد، ۳۔عمران خان ولد میر زمان اقوام پٹھان ساکنان نوشہرہ،۴۔ ظفر علی خان،۵۔ زر خان پسران کشور علی خان اقوام پٹھان ساکنان مردان شامل ہیں نے مورخہ23-01-16 کو بینظیر بھٹو میڈیکل کالج چترپڑی کے قریب اعجاز احمد مالک گودام چاول سے گن پوائنٹ پر 02لاکھ 50ہزار روپے کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ان ڈاکوؤں کے قبضہ سے بھی لوٹا ہوا مال اور پستول 30 بور برآمد کر لیے ہیں۔
اسی طرح تھانہ پولیس سٹی، تھوتھال، اسلام گڑھ نے مختلف کاروائیوں کے دوران چوروں کے 3گروہ گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 34لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال جن میں طلاعی زیورات، کیش، 04موٹرسائیکل، گھریلو سامان اور سریا شامل ہے برآمد کر لیا ہے۔ ان ملزمان میں 04خواتین پر مشتمل ایک گروہ بھی شامل ہے جو میرپور شہرمیں خواتین کے پرس اور موبائل چوری کرتی تھیں۔ان میں ۱۔ عائشہ زوجہ مدثر،۲۔ ثناء زوجہ عبداللہ، ۳۔ نادیہ زوجہ محمد ریاض، ۴۔ ارشاد زوجہ محمد مصطفی ساکنان رائیونڈ لاہور شامل ہیں۔یہ خواتین قبل ازیں پنجاب کے مختلف تھانہ جات میں اسی نوعیت کے 14 مقدمات میں بھی ملوث پائی گئی ہیں۔
ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے
بیرون ملک دوروں کا معاملہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تفصیلات سامنے رکھ دیں
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
چوری کے دیگر ملزمان میں ۱۔شوکت ولد محمد فاضل،۲۔ عبدالرحیم ولد شوکت ساکنان بن خرماں، ۳۔ محمد صدیق ولد عبدالرحمن ساکن جھنگ، ۴۔ محمد رضا عرف احمد ولد منظور حسین ساکن پیر گلی،۵۔ جنید ولد صابر قوم گجر، ۶۔ عماد ولداللہ دتہ قوم وینس ساکنان جٹی ڈھیری کراس، ۷۔ محمد ارسلان ولد محمد شفیع ساکن حال ڈڈیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مورخہ23-01-31 کو ڈڈیال پولیس نے کنڈور کے مقام پر ملزم محمد زبیر ولد پنوں خان ساکن کنڈور ڈڈیال ضلع میرپور کے گھر ریڈکر کے ملزمان ۱۔ عقیل ولد یاسین، ۲۔ محمد یاسین ولد محمد سرور اقوام جاٹ ساکنان کنڈور ڈڈیال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01کلاشنکوف، 07رائفلیں، 07پستول، 08 عدد میگزین و 120دانہ روند برآمدکر لیے ہیں۔ پولیس کی اِن کارروائیوں کے دوران وسیم نواز SHO سٹی، مہندی خان SHO تھانہ منگلا، ذوہیب طاہر SHOتھانہ تھوتھال، عدنان صابر SHOتھانہ ڈڈیال اور دیگر عملہ نے اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز غیر سکونتی، بدوں رجسٹریشن افراد کے خلاف ضلع بھرمیں آپریشن کے دوران687 افراد جن میں 137افغانی بھی شامل ہیں کو حراست میں لے کر 38 بلڈنگ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایسے تمام بلڈنگ مالکان اور کاروباری حضرات کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بدوں رجسٹریشن کسی غیر سکونتی شخص کو رہائش اور ملازمت نہ دیں۔ میرپور پُرامن ضلع ہے جہاں امن قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جاتا رہے گا۔