بالی وڈ کے بھائی کہلائے جانے والے سلمان خان نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے اس کے زریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو انفارم کیا ہے ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے. فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے. اس فلم کا نام پہلے کبھی عید کبھی دیوالی تھا لیکن بعد ازاں تبدیل کرکے کسی کا بھائی کسی کی جان رکھ دیا گیا. فلم کے پرڈیوسر خود سلمان خان ہیں. جبکہ اس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نوجوان اداکارہ پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی. اس کے علاوہ اس میں بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی شہناز گل بھی بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں . اطلاعات یہ بھی ہیں اس فلم میں سورج پنجولی جو کہ آدیتیہ پنچولی کے بیٹے ہیں وہ بھی ہیں اور ٹی وی
کی معرف اداکارہ شویتا کی بیٹی پلک تیواری بھی ہیں. سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری ہو چکا ہے اس میں سلمان خان کی لکس کافی مختلف نظر آرہی ہیں اس فلم کا شائقین کافی بےچینی سے انتظار کررہے ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی فلم پٹھان سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیابی ہوتی ہے یا نہیںیا اس سال کی سب سے بڑی ہٹ پٹھان ہی رہتی ہے.