سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ؛ 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف

0
43

سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف

سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر سولہ سوافغانوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا، اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افغانیوں کو پاکستان مشن سوئیڈن سے ویزے جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزارت خارجہ نے معاملے پر انکوائری بٹھا دی ہے، اور افغانیوں کے پاکستانی ویزے کینسل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر سفارتخانے فوری طور پر افغانوں کے ویزے بند کریں، اور اگلے حکم تک کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
جبکہ نجی ٹی وی جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کی جانب سے پاکستان مشن سویڈن اور وزارت خارجہ کے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کسی نے اس معاملے پر جواب نہیں دیا ہے لیکن جب جواب موصول ہوا تو اس خبر کو اپڈیٹ کردیا جائے گا.

Leave a reply