وزیر اعلی بلوچستان کے استعفی بارے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا

0
45

وزیر اعلی بلوچستان کے استعفی بارے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا.

ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے وزیراعلئ کی پریس کانفرنس میں حکومتیں گرانے کے حوالے سے پوچھے گیۓ سوال پر وزیراعلئ کے جواب کی وضاحت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایک میڈیا ہاؤس نے وزیراعلیٰ کے جواب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جسکی وضاحت ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی کا احتمال نہ رہے.

ترجمان نے کہا کہ حکومتیں گرانے کے حوالے سے وزیراعلئ کا اشارہ سابق وزراء اعلیٰ کے قریبی ساتھیوں کی طرف تھا جنہوں نے انکا ساتھ چھوڑا جسکے باعث ان وزراء اعلئ کو مستفعی ہونا پڑا اور یہ تبدیلی سیاسی اور جمہوری طریقے سے آئی ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی پریس کانفرنس میں انتخابات کے دوران یا بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومتوں کی تشکیل میں کبھی کسی جانب سے مداخلت کے تاثر کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ لوگ اپنے ووٹوں کی طاقت اور ووٹروں کی حمایت سے اسمبلی پہنچتے ہیں اور اکثریتی اراکین کی حمایت رکھنے والا رکن اسمبلی وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہوتا ہے جو آئینی اور جمہوری طریقہ کار ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
ترجمان نے پر یس کانفرنس کے حوالے سے میڈیا کی جانب سے قائم کیۓ جانے والے اس تاثر کی بھی نفی کی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی حکومت کے حوالے سے کسی دباؤ کا شکار ہیں یا ان پر استعفی دینے کا دباؤ ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی وزیراعلیٰ کی گفتگو کو اسکے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جبکہ وزیراعلئ نے واضع طور پر کہا ہے کہ انکی حکومت مضبوط ہے اور انہیں اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔

Leave a reply