او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت 8 مارچ کو کانفرنس ہو گی،ترجمان دفتر خارجہ

Mumtaz baloch

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وفد نے افغانستان کا دورہ کیا،

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے دہشت گردی کے تدارک سے متعلق بات چیت کی ،وزیر دفاع نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان حکام سے بات چیت کی، افغانستان میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے،پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کیا، پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت 8 مارچ کو کانفرنس کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت کانفرنس خواتین اور اسلام کے موضوع پر ہوگی

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کینیا کے صدرکے درمیان کل فون پر گفتگو ہوئی،وزیرِ اعظم نے ارشد شریف کے معاملے پر بھی بات کی،وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر سے تحقیقاتی ٹیم سے تعاون پر شکریہ ادا کیا،وزیرِ اعظم نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں مزید تعاون کی درخواست کی،وزیر خارجہ نے ہنگری کا دو روزہ دورہ مکمل کیا ہے، ہنگری دورے میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط ہوئے،ہنگری پاکستان کی فارن سروس اکیڈمیز کے باہمی تعاون کے یادداشت پر دستخط ہوئے،ہنگری کی یونیورسٹیوں میں پاکستان کے طلبہ کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہو گا،چین پاکستان میں تعاون کاسلسلہ جاری ہے چین کو ہر موسم کا ساتھی اوردوست سمجھتے ہیں،

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Comments are closed.