مبینہ بیٹی کو ظاہرنہ کرنے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجربینچ کل سماعت کرے گا۔ 3 رکنی لارجربینچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب طاہرشامل ہیں۔
عمران خان نے وکیل سلمان اکرم راجا کے ذریعے متفرق درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کردی ہیں۔ درخواستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پرحلف نہ لینے کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط اور قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈی جی نادرا کو لکھا خط بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔
مزید یہ پڑھیں؛
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
علاوہ ازیں توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا۔پیش نہ ہونے پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سیشن کورٹ پیش نہیں ہوئے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ جاری کیے . سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، لہٰذا وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے۔ کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی گی۔