ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز، پاک فوج کے 86 ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ذمہ داریاں نبھائیں گے.

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج یکم مارچ سے ہورہا ہے پاک فوج کے 86 ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ادارہ شماریات حکام کہتے ہیں تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی جیو ٹیگنگ ہوگی سندھ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو طریقۂ کار پر کوئی اعتراض نہیں، ساتویں مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ہی نئی حلقہ بندیاں اور پھر عام انتخابات ہوں گے۔

پاکستان میں کتنے افراد بستے ہیں اور گھروں کی تعداد کتنی ہے ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فیلڈ ورک یکم مارچ سے شروع ہوگا. ایک لاکھ 21 ہزار شمار کنندگان ملک بھر کے 495 شماریاتی اضلاع میں گھر گھر جائیں گے، ادارہ شماریات نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ رکن ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کا کہنا ہے کہ آپ کا شمار کنندہ جب آپ کے گھر جائے گا تو آپ کے گھر کو ٹیبلٹ کے ساتھ جیو ٹیگ کرے گا، ہر انومریٹر کے ساتھ ہمارا پولیس کا جوان ہوگا اور آؤٹر باؤنڈری آرمی فورسز تعینات ہوں گی۔
مزید یہ پڑھیں؛
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود شماری کے ذریعے لاکھوں افراد اپنی تفصیلات پہلے ہی آن لائن جمع کرا چکے، یہ سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہے گا، ڈیجیٹل مردم شماری میں اکنامک سنسز فریم ورک کی تیاری بھی شامل ہے۔ ساتویں مردم شماری کی مجموعی لاگت 34 ارب روپے ہے، جس میں سے تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے سیکیورٹی پر خرچ ہوں گے، مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اجراء 30 اپریل کو مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے ہوگا۔

Shares: