ترکیہ میں زلزلے سے 34 بلین ڈالر کا نقصان ہوا. عالمی بینک

0
38
turkia

عالمی بینک کے ابتدائی اندازے کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 34 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

عالمی بینک نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے اور آفٹر شاکس سے ترکیہ میں 34 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم 2021 میں ترکی کے جی ڈی پی کے چار فیصد کے برابر ہے۔ عالمی بینک کے اس تخمینے میں تعمیر نو کے اخراجات شامل نہیں کیے گئے جو کہ "ممکنہ طور پر دو گنا زیادہ” ہیں۔

اس اندازے میں شمالی شام میں ہونے والے نقصان کو بھی شامل نہیں کیا گیا، جو کہ منگل کو جاری کیا جائے گا۔ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ آفٹر شاکس جاری رہنے سے مزید تباہی کی صورت میں نقصان میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ترکیہ کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ہمبرٹو لوپیز نے کہا کہ "یہ قدرتی آفت ترکیہ میں زلزلوں کے خطرے اور سرکاری اور نجی انفراسٹرکچر میں پائیداری بڑھانے کی ضرورت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔”
مزید یہ پڑھیں؛
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے سے 1.25 ملین افراد عارضی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کو ہونے والے براہ راست نقصان کا تخمینہ 53 فیصد ہے، 28 فیصد نقصان غیر رہائشی عمارتوں میں اور باقی سڑکوں اور پلوں جیسے انفراسٹرکچر میں دیکھا گیا۔

Leave a reply