امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا ،قریشی نے مقدمہ پیش کر دیا

0
44

امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا ،قریشی نے مقدمہ پیش کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا

وزارت خارجہ پہنچنے پر شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں مذہبی ، ثقافتی اوربرادرانہ مراسم ہیں ، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا ،پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے والہانہ عقیدت ہے،سعودی عرب کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کو اپنی ترقی سے تعبیر کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا موقف قابل ستائش ہے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوز سےمتعلق بات چیت ہوئی،

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرتپاک استقبال کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مشکور ہوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں میرا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے،

قبل ازیں وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا،سعودی عرب کے وفد کی قیادت، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا .مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی اقدار پر استوار ،گہرے برادرانہ مراسم ہیں ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب اور خادمین حرمین شریفین کیلئے والہانہ عقیدت پائی جاتی ہے،

وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن بالخصوص خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے متحرک کردار کو سراہا اور مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی جانب سے اٹھائے گئے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اور غیر آئینی اقدامات کے بعد سعودی عرب کی علاقائی و عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت قابلِ ستائش ہے، او آئی سی کنٹکٹ گروپ برائے جموں و کشمیر میں سعودی عرب کے مثبت کردار پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں،جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے،اپنی توقعات سعودی قیادت سے وابستہ کیے ہوئے ہیں،

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء سعودی عرب اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ء پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی روابط سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی مشکل حالات میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت پر سعودی قیادت کے ممنون ہیں،

ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے مواقعوں اور دفاعی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا .مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام پر عملی اقدامات کا آغاز خوش آئند ہے،پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے عالمی برادری افغان قیادت پر زور دے کہ وہ جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا پر امن سیاسی حل نکالیں، پاکستان میں موثر حکومتی حکمت عملی کے باعث کرونا وبائی صورتحال، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت، بہت بہتر ہے، توقع ہے کہ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ،پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی،

قبل ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے نہ صرف اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے مثبت رجحان کو مزید فروغ ملے گا بلکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی مستحکم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جس میں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی تھی  اس دوران سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران ان معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

Leave a reply