بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی ایک بار پھر ہو رہی ہے بڑی سکرین پر واپسی. شرمیلا فلم گل مہرمیں نظر آئیں گی ، 13 سال کے بعد ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جس کے لئے وہ کافی پرجوش ہیں. شرمیلا ٹیگور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں کافی خوش ہوں اور بڑی سکرین پر واپسی کرنے کےلئے پرجوش ہیں مجھے بہت امید ہے کہ میرے مداح اس بار بھی مجھے سراہیں گے. شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ مجھے کافی سال سے کام کی مسلس آفرز تھیں لیکن کوئی بھی پراجیکٹ دل کو نہیںلگا اس لئے ہاں نہیںکی ، گل مہر ایک الگ موضوع پر بننے والی فلم ہے اسکی کہانی اور اپنا کردار سنا تع اچھا لگا لہذا میں نے ہاں کردی. اسی برس اس فلم کی
شوٹنگ شروع ہوجائیگی. یاد رہے کہ شرمیلا ٹیگور ساٹھ کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ہیں ان کی جوڑی ویسے تو اپنے وقتوں کے تمام ہیروز کے ساتھ بہت پسند کی گئی لیکن راجیش کھنہ کے ساتھ ان کی جوڑی کو آج بھی سراہا جاتا ہے. دونوں نے ایک ساتھ سپر ہٹ فلمیں دیں ان کی فلموں کے ڈائیلاگز زاور گیت آج بھی مقبول ہیں. شرمیلا کی حقیقت کے قریب اداکاری نے ہمیشہ ی شائقین کا دل جیتا ہے.








