گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے،مریم نواز

maryam nawaz

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما،چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ ونگ پنجاب کا اجلاس ہوا

اجلاس میں تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری پارٹی کی اصل طاقت ہیں،تنظیمی معاملات میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،گزشتہ چار سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے، نوجوانوں میں مایوسی، وطن اور آئین مخالف منفی سوچ ابھاری گئی نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بااختیار ہوں، نوجوانوں کو متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کی قوت بننا ہوگا، نوازشریف نے نوجوانوں کے لیے پہلا پروگرام شروع کیا تھا،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ جیسا تعلیم دوست منصوبہ شروع کیا، نوازشریف اور شہباز شریف نے نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار کی ا سکیمیں شروع کیں، بلاسود اور رعایتی قرضوں کا پروگرام ن لیگ نے شروع کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسے مزید وسعت دی، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر انہیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا، نوجوانوں کو وظائف دینا، مستحق طالبعلموں کو بیرون ملک تعلیم دلانا ن لیگ کی پہچان ہے،

معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شناخت اور جماعت کو مٹانے والےخود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے آج مشکل ضرور ہے لیکن معاشی اندھیرے ختم ہوں گے،سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے شیر قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والوں سے نجات دلائے گا

Comments are closed.