گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دے دی

0
52
Haji Ghulam Ali

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دے دی.

گورنر خیبرپختو نخوا غلام علی نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ جبکہ خیبرپختون خوا میں الیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے اۤگئی۔ گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو صوبے میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی دعوت دی گئی ہے۔

عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 7 یا 8 مارچ کو الیکشن کیلئے مشاورت کرے۔ واضح رہے کہ یکم مارچ 2023 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت میں تمام فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ اس کے بعد 13 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے پڑھ کر سنایا اور فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
سپریم کورٹ کے 3 ججز نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا۔ جب کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے کی مخالفت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے، انتخابات دونوں صوبوں میں 90 روز میں ہونے ہیں۔ خیبر پختوانخوا میں الیکشن کروانے کی تاریخ مسترد کرتے ہیں، خیبرپختون میں انتخابات کی تاریخ گورنر جب کہ صدر مملکت الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

Leave a reply