کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے. وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔ کیونکہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ دوحا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔
At 5th UN Conference on Least Developed Countries, I cautioned against world's increasing indifference & fatigue to help the LDCs fight the pandemic of inequality, climate change & massive disruption in global supply lines. Motto 'Leaving no one behind' calls for a new awakening. pic.twitter.com/9T8lkYjXIA
— Shehbaz Digital Media (@ShehbazDigital) March 6, 2023
وزیر اعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے، کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کے لئے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا، کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے ویکسین کی فراہمی تسلسل سے یقینی بنانا ضروری ہے، کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کوآسان کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے تھے اور مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ جہاں وہ ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جارہا۔