محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

0
55
Wheat

محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن، اربوں روپے مالیت کی 26 ہزارمیٹرک ٹن گندم غائب

محکمہ خوراک سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق محکمہ خوراک کے گوداموں سے 26 ہزار881 میٹرک ٹن گندم غائب کر دی گئی۔ محکمہ خوراک سندھ کے مطابق بینظیرآباد سے 13 ہزار 965، نوشہروفیروز سے 9 ہزار 836 میٹرک ٹن، خیرپور سے 1290 اور 1790 میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گوداموں سے گندم غائب ہونے کے الزام میں 8 فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران کے سینٹرز پرمجموعی طورپر26 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تھی اور یہ گندم 2021-2022 کے سیزن کی رکھی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

دوسری جانب غریب عوام آٹے کے لیئے رل گئے ہیں اور سوشل پر اکثر صارفین نے اس بارے میں حکومت پر تنقید کی ہے کہ ایسے طاقتور لوگ تو باآسانی کرپشن کرلیتے مگر عام عوام کہاں جائیں جن کے پاس کھانے کو آٹا اور روٹی نہیں ہے. ایک صارف نے لکھا کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے اور کرپٹ افراد کو سرعام لٹکایا جائے.

Leave a reply