راولپنڈی؛ رقم نہ دینے پر بیٹے نے سگے باپ کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

0
45
zaman park

راولپنڈی؛ رقم نہ دینے پر بیٹے نے سگے باپ کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیسے نہ دینے کے تنازع پر بیٹے نے چھری کے وار کرکے بزرگ والد کو زخمی کر دیا۔ جبکہ پولیس کے مطابق بزرگ والد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے جہانزیب نے رقم کا تقاضا کیا جو نہ ملنے پر چھری کے وار سے مجھے زخمی کر دیا۔

صادق آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم جہانزیب کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

جبکہ دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سیکورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے مرد امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔ سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سےکم ازکم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کا کم از کم 33 انچ چوڑا ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہش مند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

Leave a reply